29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:20
ملک ریاض کا متاثرین ٹمبر مارکیٹ کیلئےفی دکان 10 لاکھ دینےکا اعلان
جیو نیوز - کراچی.........بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض نے متاثرین ٹمبر مارکیٹ کیلئے فی دکان 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بھیانک آتش زدگی میں 400 سے زائد دکانیں اور 200سے زائد مکان جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگئے۔ گزشتہ روز لگنے والی آج بجھائی گئی تاہم اب بھی کہیں کہیں آگ کے شعلے اچانک بھڑک اٹھتے ہیں۔ اس سانحے کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کی جانب سے متاثرین ٹمبر مارکیٹ کیلئےفی دکان 10لاکھ روپے دینے کا اعلان متاثرین کے زخموں پر مرہم کا کام کرے گا۔