تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:26

لاہورمیں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر الطاف حسین کا اظہارافسوس

جیو نیوز - لندن........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہورمیں تاریخی انارکلی بازار میں ہولناک آتشزدگی سے متعددافرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انارکلی بازارلاہورکاتاریخی بازارہے جس میں اس ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں اس قدربڑی تعدادمیں شہریوں کی ہلاکتوں سے ہردل دکھی اورافسردہ ہے۔الطاف حسین نے حکومت پنجاب سے کہاکہ اس ہولناک آگ پر قابوپانے اورمتاثرہ پلازہ کے مکینوں کی جانیں اوراملاک بچانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔ الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ سانحے کی تحقیقات کرائی جائے اوراس کے اسباب کاپتہ چلایاجائے اورمتاثرین کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کایہ واقعہ ایک بڑاسانحہ ہے اوراس کے نتیجے میں اتنی بڑی تعدادمیں لوگوںکی ہلاکتوں سے میرادل بہت دکھی ہے،میں اورمیرے تمام ساتھی اس سانحے کے نتیجے میں جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس آتشزدگی کے سانحے میں جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.