30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:37
ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
جیو نیوز - اسلام آباد....... ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ اسکردو میں پارا منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی9، قلات منفی8، گلگت میں منفی7 اور کوئٹہ میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں منفی4، دیرمیں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد میں صفر، پشاور ایک، لاہور2 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہر شدید دھند کے لپیٹ میں ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک حدنگاہ 10 سے 30میٹر، ایم ٹو پر بھیرہ سے کوٹ مومن تک 30 سے 40، کوٹ مومن سے پنڈی بھٹیاں تک 50 سے80 اور پنڈی بھٹیاں سے لاہور اور فیصل تک حدنگاہ صفر سے 50میٹر ہے۔ لاہور میں شدید دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن معطل ہے۔