تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:37

سلامتی کی صورتحال بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم

جیو نیوز - اسلام آبا د........ وزیراعظم نوا ز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے نجی کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ محمد اختر اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔ محمد اختر اور ان کے وفد نے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نوا ز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.