تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:33

کراچی:لیاری میں کرائم برانچ کی کارروائی،5مبینہ دہشتگردگرفتار

جیو نیوز - کراچی..........کراچی کے علاقے لیاری میں کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے 5مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کرائم برانچ شاہجہان خان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،جن میں ایک غیرملکی بھی شامل ہے۔ایس ایس پی کرائم برانچ کا مزید کہنا ہے کہ ملزان کے قبضے سے 5کلو دھماکا خیز مواد، ایس ایم جی، 3رپیٹر اور پستول برآمد ہوئے ہیں،دہشت گردوں نے پشاورکی متنی چیک پوسٹ پرحملہ کر کے 8اہلکاروں کوقتل کیا،گرفتار دہشت گردوں کا سرغنہ طارق آفریدی ضرب ِ عضب کے دوران مارا جا چکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.