30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:32
پی ٹی آئی کے دھاندلی سےمتعلق تحفظات پر تحقیقات کرائینگے، احسن اقبال
جیو نیوز - اسلام آباد.......... وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کےمنظم دھاندلی، ادارےکی جانبداری سےمتعلق تحفظات پرشفاف تحقیقات کرائینگے۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئے۔ مذاکرات کے بعد وفاقی وزرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹیم بھی کھلےدل کےساتھ ہمارےساتھ مذاکرات کررہی ہے، قانونی ماہرین کاکہناہےکہ آئینی وقانونی پہلوؤں کوسامنےرکھتےہوئےتجاویزدیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کےموقف سےاپنی قیادت کوآگاہ کرینگے، اپنی قیادت کےعلاوہ دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی اعتمادمیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اب تینوں نکات پراپنےموقف سےآگاہ کردیاہے، پچھلی مرتبہ تین نکات پر اتفاق رائے نہیں ہوسکاتھا۔