30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:22
آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
جیو نیوز - لاہور..........آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء نےپنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ شہید بچوں کی قربانیوں کے طفیل پوری قوم متحد ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔ طلباءنےوزیراعلیٰ پنجاب کوآرمی پبلک اسکول میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں سفاک درندوں نے ظلم کی انتہا کردی،بچوں کی بہادری اور جرأت پرپوری قوم کو فخر ہے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،انہوں نےمزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعے کے بعدوہ خود پشاور گئے اور بچوں کی عیادت کی۔