31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:42
کراچی: صبح 6 بجے سے 24گھنٹوں کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
جیو نیوز - کراچی......... محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں سال نو کی تقریبات اور چپ تعزیہ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 31 دسمبر کو 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل پر پابندی 31 دسمبر کی صبح 6 بجے سے یکم جنوری کی صبح 6 بجے تک لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔پابندی سال نو کی تقریبات اور چپ تعزیہ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لئے لگائی گئی ہے۔