31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:51
سکندر علی کےقاتل خودکوپولیس کےحوالے کردیں، الطاف حسین
جیو نیوز - لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکن سید انظارعلی عرف سید سکندر علی شہیدکے قاتل خود کو رضاکارانہ طورپر پولیس کے حوالہ کردیں ورنہ انہیں قدرت کے مکافات عمل کا سامنا کرناپڑے گا۔الطاف حسین نے کہا کہ جن عناصر نے سکندرعلی کو اغواء کرکے بیدردی سے قتل کیا ہے ، بہتر ہے وہ خود سامنے آجائیں اور اپنے آپ کو رضاکارانہ طورپر پولیس کے حوالہ کردیں تو ان کی خیرہوجائے گی ورنہ وہ قدرت کے مکافات عمل سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے اور اللہ تعالیٰ ان پر اور ان کی آل اولاد پر ایساعذاب نازل کرے گا جسے یہ سفاکانہ عمل کرنے والے بھی دیکھیں گے اوران کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک مجرمان بھی دیکھیں گے ۔ اللہ تعالیٰ اس گھناوٴنے عمل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک مجرمان بھی سزا سے دوچارکرے گا۔ آخر میں الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس ناصرالملوک اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی بہیمانہ قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔