تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:12

ڈیرہ اسماعیل خان؛"پروآ"میں رات گیے شوگر مل پر 2 راکٹ فائر

جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان ......ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل "پروآ" میں شوگر مل پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل "پروآ" میں رات گیے شوگر مل پر2 راکٹ فائر کئے گئے ۔ راکٹ سے شوگر مل کی بیرونی دیوار اور ٹریکٹر ٹرالی کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.