تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:46

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پولنگ مکمل

جیو نیوز - کوئٹہ ...........کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلے میں کسان اور مزدور کی مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی۔پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا جو کہ بغیر کسی وقفے کے تین بجے تک جاری رہا۔پولنگ میں میٹروپولیٹن، میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیوں کےعلاوہ ضلع اور یونین کونسل سے منتخب کونسلر وں نے حصہ لیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید کے مطابق تیسرے مرحلے میں کسان اور مزدور کی 1486میں سے 612 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔کسان اور مزدور کی 769نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، 105نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائےتھے، پولنگ کے لیے صوبے بھر میں 338پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.