31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:6
تعلیمی اداروں کی سیکورٹی، پولیس کی ایس او ایس سروس کا آغاز
جیو نیوز - پشاور.........تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات میں بہتری کےلئے پولیس نے ’’ایس او ایس‘‘سروس کاآغاز کردیا ہے، جس کے تحت کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون سے ایک کلک کرکے پولیس کو اطلاع دی جاسکتی ہے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فون سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ہر تعلیمی ادارے کے سربراہ کے فون میں انسٹال کیا جائے گا جس کے ذریعے ایمرجنسی کی صورت میں ایک کلک کرکے پولیس اور ایمرجنسی اداروں کو اطلاع پہنچائی جاسکتی ہے۔