31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:54
سزائے موت کے قیدی دہشتگردوں کو پھانسی پر چڑھایا جائے، چودھری نثار
جیو نیوز - اسلام آباد .........وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ہدایت کی ہے کہ جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں، انہیں فوری پھانسی پر چڑھایا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت نیکٹا کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز، ہوم سیکریٹریز، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ملک میں موجود کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور جیلوں میں قید ان دہشت گردوں کو فوری پھانسی دی جائے جن کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں۔