تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:3

اے پی سی میں آئین نہیں فوجی ایکٹ میں ترمیم پر اتفاق ہوا،خورشید شاہ

جیو نیوز - اسلام آباد ....قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ اے پی سی میں خصوصی عدالتوں کے قیام کےلیے آئین میں ترمیم کی کوئی بات نہیں ہوئی ، تمام جماعتوں کا فوجی ایکٹ میں ترامیم پراتفاق ہوا۔اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں صرف یہ طے ہوا تھا کہ خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں،یہ خصوصی عدالتیں دہشت گردوں اور ان کی مالی امداد کرنے والوں کے خلاف مقدمات سنیں گی ۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام جماعتوں کا خصوصی عدالتوں کے قیام کے لئے آئین میں ترامیم کے بجائے فوجی ایکٹ میں ترامیم پر اتفاق ہوا ہے،بتایا گیا ہے کہ یہ اتفاق لیگل ٹیمز کے ممبران کے درمیان ہونے والے اجلاس میں ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.