2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:43
پھانسی کے قیدیوں کی اپیل سننے کےلیے سپریم کورٹ کا بنچ
جیو نیوز - اسلام آباد.......چیف جسٹس ناصر الملک نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی اپیل کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا ۔چیف جسٹس ناصر الملک کی جانب سے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی اپیل کی سماعت تین رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے ۔بنچ دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت کرئے گا۔بنچ آئندہ ہفتے میں 5 سے 9 جنوری تک کیسز کی سماعت کرئے گا ۔