تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:54

باروزئی کو کابینہ بنانے میں دشواری،اہم گروپس حصہ مانگ رہے ہیں

جیو نیوز - کوئٹہ… بلوچستان میں ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نگراں صوبائی کابینہ وجود میں نہ آسکی،بتایا جاتا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کو غیرجانبدار وزراء کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے 23مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔حلف برادری کے بعد انہوں نے دو روز میں نگراں کابینہ کی تشکیل کا عندیہ دیا تھا مگر اب انہیں حلف اٹھائے سات روز ہوگئے ہیں لیکن نگراں کابینہ وجود میں نہ اسکی۔ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی اہم وجہ نواب غوث بخش باروزئی پر اتفاق کرنے والی پارٹیوں کی جانب سے اپنی من پسند شخصیات کو نگراں وزیربنوانے کی کوششیں ہیں۔ دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ اپنی کابینہ کوغیر جانبدار اور مختصر رکھنا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کی پندرہ رکنی نگراں کابینہ ایک دو روز میں تشکیل دئیے جانے کا قومی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.