29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:54
الیکشن کمیشن کو 1600 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول
جیو نیوز - اسلام آباد … کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں 2 دن باقی ہیں، الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 1600 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے،300 سے زائد کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی گئی۔ کاغذات نامزدگی 31 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک موصول ہونے والے 1600 سے زائد کاغذات نامزدگی میں سے 300 کی جانچ پڑتال نادرا، نیب، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے کرالی گئی ہے اور ان کی رپورٹ کے ساتھ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو واپس بھجوا دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا اختیار ریٹرننگ افسران کے پاس ہے، انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام دن رات جاری ہے۔