تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:14

جعلی ڈگری والے 27 پارلیمنٹیرینز کو کلیر کرنے سے ایچ ای سی کا انکار

جیو نیوز - اسلام آباد …ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جعلی ڈگری رکھنے والے27 ارکان پارلیمنٹ کو کلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق 189 ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں اب تک غیرتصدیق شدہ ہیں۔دی نیوزکے ایڈیٹرانویسٹی گیشن انصارعباسی کی رپورٹ کیمطابق چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہاہے کہ 189 ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں اب تک غیرتصدیق شدہ ہیں۔ان ارکان نے سپریم کورٹ کے احکامات اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود اپنی ڈگریوں کی ابھی تک تصدیق نہیں کرائی۔انہوں نے ان ارکان اورایسے 19ارکان جن کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ان سے متعلق سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ مجموعی طور پر 69ارکان پارلیمنٹ کو مشکوک پایا گیا جبکہ ان میں سے 27 کو ویری فکیشن کے بعد کلیئر کردیا گیا۔چیئرمین ایچ ای سی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی الیکشن کمیشن کی رپورٹ چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 54ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا گیا۔جب کہ ڈھائی سال سے 189ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹ ارکان کی ڈگریاں اب تک غیر تصدیق شدہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.