تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:14

سیاست میں جوتے مارنے کے حق میں نہیں ، مولانا فضل الرحمان

جیو نیوز - لاہور…جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں کسی کو جوتا مارنے کے حق میں نہیں ،یہ اچھی روش نہیں ، وہ اس کے خلاف ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فض الرحمان اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ کراچی میں پرویز مشرف پر جوتا پھینکے جانے کے واقعے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب کوئی اقتدار میں ہوتا ہے تو لوگ اس کی خوشامد کرتے ہیں اور اقتدار سے چلا جاتا ہے تو جوتے مارتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.