تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:14

موروثی سیاست ختم کرکے نوجوانوں کو متعارف کرارہے ہیں ،الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے اوروہ نئی اورنوجوان قیادت متعارف کرارہی ہے ۔ انہوں نے یہ بات لاہورسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور این اے 129 سے ایم کیوایم کی امیدواراورممتازآسٹرولوجسٹ ڈاکٹرزیب النساء سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں خاندانی رشتہ داری،دوستی یاموروثیت کی بنیادپر ٹکٹ نہیں دیے جاتے بلکہ صلاحیت اور میرٹ پر ہی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی کے دوحلقوں سے کاغذات جمع کرانے پر ڈاکٹرزیب النساء کومبارکبادپیش کی اورامید ظاہر کی کہ وہ محنت ولگن سے انتخابی مہم چلائیں گی۔ اس موقع پر ڈاکٹرزیب النساء نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ ملک کے محروم اور تبدیلی کی خواہش رکھنے والے تمام عوام کیلئے امیدکی کرن ہیں، ایم کیوایم ایک صحیح اور سچی جمہوریت پسند جماعت ہے جودیگرتمام سیاسی جماعتوں سے ممتاز ہے اورایم کیوایم کاپیغام پنجاب کے کونے کونے میں پھیل رہاہے اورانشاء اللہ وہ وقت آئے گاجب ایم کیوایم ملک کی سب سے بڑی جماعت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.