تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:24

شہباز شریف میانوالی سے الیکشن لڑیں تو مقابلے کا مزا آئے گا ، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میانوالی سے الیکشن لڑے تو مقابلے کا مزا آئے گا، اسلام آباد میں نیا پاکستان فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس فنڈ سے نوجوان امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جائے گی، ن لیگ پنجاب میں اپنا امپائر کھڑا کرنا چاہتی تھی لیکن ناکام رہی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انعام الله نیازی ان کا بھائی ہے لیکن میرٹ سے ہٹ کر کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی سیاسی جماعت سے اتحاد یا دہشت گرد تنظیم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔شہباز شریف کے میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اطلاعات پر عمران خان نے کہا کہ انہیں طاقتور ہی سے مقابلہ کرنااچھا لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.