29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:34
حافظ آباد روڈ: مسافر ویگن میں سلنڈر دھماکا، 3 جاں افراد بحق
جیو نیوز - حافظ آباد … حافظ آباد روڈ پر جنڈیالہ شیر خان کے علاقے میں مسافر ویگن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایک ویگن حافظ آباد سے شیخوپورہ جا رہی تھی کہ منڈی جھبراں کے قریب ویگن میں موجود گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ پوری ویگن کو آگ لگ گئی، 12 مسافر جھلس گئے جن میں ایک خاتون انیلہ بی بی، ایک بچہ اور ایک نا معلوم شخص ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے دیگر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچا دیا گیا۔