تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:54

جماعت علی شاہ کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جیو نیوز - لاہور…انڈس واٹر کمیشن کے سابق کمشنر جماعت علی شاہ کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی ،بیرسٹر ظفراللہ خان کیجانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ سابق کمشنر جماعت علی شاہ نے پاکستان کے پانی پر بھارت کو ڈیم بنانیکے مواقعے فراہم کیے جس کی وجہ سے بھارت نے پہلے پاکستان کے پانی پر 109 ڈیم بنائے اور اب مزید ڈیم تیار کر رہا ہے جس سے 33 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی لیکن پاکستان میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی تیار کرنے والے کالاباغ ڈیم کی تعمیر بھی نہیں کرنے دی جا رہی ، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جماعت علی شاہ کو گرفتار کر کے پاکستان میں ٹرائل کرنے کا حکم دیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.