تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:5

لیہ: تھل ریگستان میں اونٹوں کا میلہ ،بیوپاری اونٹ لیکر پہنچ گئے

جیو نیوز - لیہ …لیہ کے تھل ریگستان میں اونٹوں کا میلہ سج گیا ہے۔ جہاں ان سے کیٹ واک بھی کرائی جاتی ہے اور قیمتیں بھی لگائی جاتی ہے۔ تھل کے ریگستان میں اونٹوں کا یہ میلہ صدیوں سے سجایا جارہاہے۔ میلے کا آغاز مقامی بزرگ سید عنایت شاہ کی درگاہ پر چادر چڑھا کر کیا جاتا ہے۔تو ڈھول کی تھاپ پر عقیدت مند جھوم اٹھتے ہیں۔ میلے میں ہر سال ہزاروں اونٹوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔جس میں ملک بھر سے اونٹو ں کے بیوپاری اپنے ا پنے اونٹ لیکر پہنچ جاتے ہیں۔میلے میں خریدو فروخت کے ساتھ ساتھ اونٹوں کی کیٹ واک بھی کرائی جاتی ہے۔ لوگوں کی تفریح کے لئے بازار ، دوکانیں سجانے کے علاوہ بچوں کے لئے جھولے بھی لگا ئے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.