29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:24
پشاور: ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران 6 ا شتہاری گرفتار
جیو نیوز - پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران چھ ا شتہاری گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کی حدود میں چھاپہ مار کارروئیاں کی گئیں۔ اس دوران چھ اشتہاری گرفتار کئے گئے۔ گرفتار اشتہاری پولیس کو قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، 8 پستول، 10 رائفلز بھی برآمد ہوئیں۔