تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:54

سیالکوٹ:غیرقانونی طورپرقائم5ٹیلی فون ایکسچینج پکڑی گئیں

جیو نیوز - سیالکوٹ… سیالکوٹ میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والی پانچ گیٹ وے ایکس چینجز پکڑی گئیں۔ ایف آئی اے نے دو ملزم گرفتار کر لئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم شاہد حسین کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ سیالکوٹ میں غیر قانونی گیٹ وے چلاکرسرکاری خزانے کو کروڑوں روپے سالانہ نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کر کے ایکسچینج کو قبضے میں لے لیا جبکہ دو ملزمان خواجہ غضنفر اور طارق شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.