تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:54

سندھ میں کنٹریکٹ پرتعینات گریڈ 21 تک کے86افسران فارغ

جیو نیوز - کراچی…حکومت سندھ نے کنٹریکٹ پرکام کرنے والے گریڈ 21 سے تک کے86افسران کو فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین اینٹی کرپشن اور کئی محکموں میں سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر تعینات یہ افسران ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے۔سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سندھ حکومت نے ریٹائر منٹ کے بعد کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 21 تک کے 86 افسران کا کنٹریکٹ فوری طور پر ختم کر دیا۔ان افسران میں سابق سیکریٹریزشمس الحق میمن، میرحسن علی ،محمد اقبال دیوان ،سبھاگوخان جتوئی،چیئرمین انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن سید جاویدعلی شاہ بخاری ،محمد لائق زرداری، محکمہ صحت کے سری چند اوچانی، فیروز اختر خان ،غلام عباس بلوچ بھی شامل ہیں جبکہ سائیں داد خان سولنگی،زاہد جونیجو،بخش علی پتافی کا کنٹریکٹ بھی ختم کردیا گیا ہے ۔کیپٹن عاشق علی میمن،نذیراحمد چاکرانی ،عبدالمالک لکھمیر، حیدرعلی نوین، محمد حنیف پٹھان،محمد سلیمان چانڈیو، پروفیسر محمد سعید صدیقی، مختیاراحمد خواجہ،فیض محمد کھوسو، خورشید انور،خلیل احمد شیخ،غلام قادرلغاری،صفدرعلی شاہ،نورالحق،مختیارعلی جانوری، خالد حیدرمیمن،محمد احسان الحق لغاری، عبدالرشید مغل،محمود حسین بلوچ، سید علی اکبرشاہ،محمودحسین بلوچ،سید احسان رضاجعفری،سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کے بھائی عبدالقادرشاہ، اشفاق احمد قادری، وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں تعینات اللہ بچایو میمن ، خالد دینومیرانی،پیربخش بروہی،علی اطہرخان،مسزآفتاب عنایت،قربان حسین کھوسو،ارشد لعل جونیجو،ہدایت اللہ میمن، اسلم علی،خلیل انصاری،رفیق احمد کولاچی،محمد پونجل ناریجو،مولا بخش جمالی،عبد الحئی مہر،ڈاکٹرنیلوفروحید،رشیداحمد کھوسو،فہمیدہ امداداعوان،خالد حسین مہر،محمدعثمان پنہور،آفتاب خانزادہ،آفتاب احمدسومرو،احمد پیرزادہ،حسین بخش شیخ،سعید احمد ستار،غلام اکبر میمن،نتھورام،علی اصغرمیمن،حافظ محمد بخش میمن،خان محمد لغاری،محمدیوسف لاکھو،عبید اللہ سانگرو،مددعلی آرائیں،محمدصدیق بررڑو، محمد بخش لاکھو، محمد اجمل میمن، فیاض حسین چانڈیو، نظام الدین ساکھرانی، عبد الشکور قریشی،سید اظہار حسین ، لیاقت علی،شاہ محمد، محمد حسین جلبانی،بشیر احمد میمن، غلام حسین ڈاہر، سید امام علی شاہ اورسوندھل جونیجو شامل ہیں۔ان افسران کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.