29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:54
جعلی ڈگری والے 56سابق اراکین پارلیمنٹ کے نام الیکشن کے حوالے، ذرائع
جیو نیوز - اسلام آباد…ذرائع کے مطابق جعلی ڈگری والے54سابق اراکین کے نام الیکشن کمیشن کوبھجوادیے گئے،ان ذرائع نے مزید بتایا کہ جعلی ڈگری والوں میں سابق اراکین صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں،ان اراکین میں اخوندزادہ چٹان،ثمینہ خاورحیات،غلام دستگیرراجڑ،وسیم افضل گوندل،ناصرعلی شاہ،میربادشاہ قیصرانی،سیمل کامران اورشمائلہ رانا ہیں اور ان کی ڈگری جعلی ہیں،ان ذرائع نے کہا کہ ا سراراللہ زہری،عمرگورگیج بھی جعلی ڈگری ہولڈرمیں شامل ہیں،اراکین نے میٹرک اورایف اے کی اسنادبھی جمع نہیں کرائیں،خورشیدشاہ اورچودھری نثارنے میٹرک اورایف اے کی اسنادجمع نہیں کرائیں،فیصل صالح حیات،افراسیاب خٹک،جاویدہاشمی نے بھی اپنی اسناد جمع نہیں کرائیں،سابق وزیرمملکت صمصمام بخاری نے بھی مکمل اسنادجمع نہیں کرائیں،جبکہ امتیازصفدر،قاسم ضیا کے نام بھی غیرتصدیق شدہ ڈگریوں والے اراکین میں شامل ہیں۔