29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:54
پیپلز پارٹی سند ھ کے پارلیمانی بورڈ پر بعض رہنماوں کے تحفظات
جیو نیوز - کراچی....پیپلز پارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ پر بعض پارٹی رہنماو¿ں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی رہائش گاہ پر جاری پیپلز پارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی کئی نشستوں پر پارٹی رہنماو¿ں کے اختلافات ہیں۔ رکن پارلیمانی بورڈ خورشید شاہ نے بھی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ اس طرح قومی اور صوبائی اسمبلی کی متعدد نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کے اختلافات ہیں اور پی پی سندھ کے پارلیمانی بورڈ پر بعض پارٹی رہنماو¿ں نے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔