29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 22:34
سردار آصف احمد علی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان
جیو نیوز - قصور....سینئر سیاست دان سردار آصف احمد علی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں ڈیڑھ سال تک دھوکے میں رکھا، 5 بار حلفاً وعدہ کر کے مکر گئے۔ سردار آصف احمد علی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شروع میں جھوٹ نہ بولتے تو انہیں کوئی اعتراض نہ ہوتا۔ 23 مارچ تک عمران خان ان کے ساتھ تھے اور ٹکٹ خورشید قصوری کو دے دیا، جو ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے ساتھ تھا، جس نے ڈرون حملوں کے لئے دستخط کئے اور لال مسجد آپریشن میں حصہ لیا۔ سردار آصف کا کہنا تھا کہ وہ قصور کے حلقہ این اے 140 اور این اے 139 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ 23 مارچ تک عمران خان میرے ساتھ تھے، ٹکٹ خورشید قصوری کو دے دیا۔سینئر سیاست دان سردار آصف احمد علی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔