29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 23:24
سندھ کے سابق وزرا سیکڑوں پولیس اہلکار اور موبائلیں واپس کرنے کو تیار نہیں
جیو نیوز - کراچی....سندھ کے سابق وزرا سیکڑوں پولیس اہلکار اور موبائلیں واپس کرنے کو تیار نہیں۔حکومت چلی گئی، وزارتیں نہیں رہیں لیکن سندھ کے سابق وزرا سیکڑوں پولیس اہلکاروں اور موبائلیں واپس کرنے کو تیار نہیں۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ کے کئی سابق وزراءکے پاس تاحال سیکیورٹی کیلئے183 پولیس اہلکار اور 19موبائلیں موجود ہیں۔جن میں سابق وزیربلدیات آغا سراج درانی کے پاس 15 اہلکار اور ایک پولیس موبائل ،سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے پاس 18 اہلکار اور ایک موبائل ،سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کے پاس 12 اہلکار اور ایک موبائل موجود ہے، سابق وزیرتعلیم پیر مظہرالحق کے پاس 13 اہلکار اور ایک موبائل ،سابق وزیرقانون ایاز سومرو کے پاس 6 اہلکار اور ایک موبائل،سابق وزیرصحت ڈاکٹرصغیر احمد کے پاس 15 اہلکار اور ایک موبائل، سابق مستعفی وزیر تجارت و صنعت رو¿ف صدیقی کے پاس 11 اہلکار اور ایک موبائل ،سابق وزیر اور صوبائی مشیر رضا ہارون کے پاس 11 اہلکار اور ایک موبائل،سابق وزیر پرائز کنٹرول شعیب بخاری کے پاس 10 اہلکار اور ایک موبائل ،سابق وزیرنادیہ گبول کے پاس 8 اہلکار اور ایک موبائل ،سابق وزیر ماحولیات شیخ افضل کے پاس 12 اہلکار ایک موبائل جبکہ سابق وزیر ہیلتھ انجینئرنگ عادل صدیقی کے پاس 30 اہلکار اور ایک موبائل موجود ہے۔یہی نہیں بلکہ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ 20 اہلکار اور ایک پولیس موبائل اب بھی تعینات ہیں۔پولیس حکام کا سرکاری موقف ہے کہ مذکورہ سابق وزراءکی جان کو خطرات لاحق ہیں اس وجہ سے ان سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔