تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 23:44

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دو دن باقی

جیو نیوز - اسلام آباد....کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دو دن باقی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو16 سو سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔300 سے زائد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی گئی۔کاغذات نامزدگی 31 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک موصول ہونے والے 16 سو سے زائد کاغذات نامزدگی میں سے 300 کی جانچ پڑتال نادرا،نیب،ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے کرالی گئی ہے اور ان کی رپورٹ کے ساتھ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو واپس بھجوا دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا اختیار ریٹرننگ افسران کے پاس ہے،جانچ پڑتال کا کام دن رات جاری ہے۔ اس طرح کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.