تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 1:25

سندھ کی اٹھارہ رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی

جیو نیوز - کراچی… سندھ کی اٹھارہ رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی، مجوزہ سندھ کابینہ غیر سیاسی اور بظاہر ٹیکنوکریٹ پر مبنی ہوگی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سندھ کی نگراں کابینہ سے حلف لیں گے۔ نگراں کابینہ میں 16 وزراء اور دو مشیر شامل ہوں گے۔ کابینہ کے متوقع ارکان میں ہارون فاروقی، سابق نائب ناظم سکھر اقبال داوٴد، سردار خان گھوٹو، نواب کلب حسین، شکیب قریشی، رئیس غلام حسین جسکانی،قانون دان محمود مانڈوی، ڈاکٹر این کے لوہانی، ڈاکٹر محمد علی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر جنید شاہ، فارما سیوٹیکل کمپنی کے مالک سردار یاسین ملک، محمد شریف انصاری، ماہر معاشیات شبر زیدی، صنعتکارخالد تواب اور خالد لطیف شامل ہیں، جبکہ مصنفہ نور الہدی شاہ، عبدالقادر چوہان اورتاجر رہنما میاں زاہد حسین بھی نگراں کابینہ میں شامل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.