30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:14
لیاری میں رینجرز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں مشتبہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا، جبکہ رینجرز کی فائرنگ سے 2ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔