30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:25
امیدواروں کے بجلی واجبات کی ادائیگی، دفاتر آج اور کل کھلے رہیں گے، واپڈا
جیو نیوز - لاہور … انتخابی امیدواروں کے بجلی واجبات کی کلیئرنس کیلئے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے دفاتر ہفتے اور اتوار کوکھلے رہیں گے ۔ واپڈا ترجمان رانا عابد کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نادہندہ امیدواروں کے بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے چیئرمین واپڈا نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے دفاتر کی آج اور کل کی چھٹی منسوخ کر دی ہے، دفاتر میں ا سٹاف موجود رہے گا، بجلی بلوں کی ادائیگی پر این او سی جاری کئے جائیں گے، اس اقدام سے واپڈا واجبات کی وصولی کے ساتھ امیدواروں کو بھی انتخابی عمل میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔