30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:24
فنکشنل لیگ کو نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ پر اعتماد نہیں، پیر پگارا
جیو نیوز - کراچی … پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جیتنے والے امیدواروں کو شامل کرنے میں مصروف ہے، ہمیں نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ پر اعتماد نہیں۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے مسلم لیگ نواز کے رہنما سردار عبدالرحیم نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد سردار عبدالرحیم نے باقاعدہ مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پا رٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو رہی ہے اور لوگ اسے چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے ملاقات نہیں ہوئی مگر ان سے ضرور ملاقات کروں گا۔ پیر پگارا نے کہا کہ صدر آصف زرداری دوست تھے اور رہیں گے، مگر سیاست کی وجہ سے ان سے دوری ہے۔