تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:34

سبی: بختیار آباد میں 220 کے وی کے 2 ٹاور دھماکے سے تباہ کردیئے گئے

جیو نیوز - سبی … سبی کے علاقے بختیار آباد میں نامعلوم افراد نے 220 کے وی کے 2 ٹاوروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا ۔ لیویز ذرائع کے مطابق بختیار آباد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گڈو سے کوئٹہ جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا، بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، تاہم متبادل ذرائع سے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی۔ ٹاورز کی مرمت کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.