30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:54
ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، شجاعت/ پرویز
جیو نیوز - مانسہرہ … پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ دریں اثناء دونوں قائدین نے سابق وفاقی وزیر برائے قومی آہنگی اکرم مسیح گل کی قیادت میں ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا گیا مگر ن لیگ کی حکومت کے دوران گوجرہ اور بادامی باغ کے سانحات جیسے کئی واقعات ہوئے جس سے پوری دنیا میں پاکستا ن کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں اور تمام مذاہب اور تہذیبوں کا احترام کرتے ہیں۔ اس موقع پر اکرم مسیح گل نے کہاکہ ایسٹر کا تہوار ایثار و قربانی کا درس اور تمام مذاہب کیلئے امن کا پیغام دیتا ہے۔