30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:35
مینار پاکستان پر جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمن
جیو نیوز - لاہور … مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بناہے یہاں اسلامی نظام نافذ ہو کر رہے گا، جمعیت علمائے اسلام ف نے لاہور کے مینار پاکستان گراوٴنڈ میں اسلام زندہ باد کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ، پارٹی قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ کانفرنس مینار پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگی۔ مینار پاکستان گراوٴنڈ میں اسلام زندہ باد کانفرنس کے شرکاء کیلئے ہزاروں کرسیاں بچھائی گئی ہیں، کانفرنس میں داخلے کے 3 راستے رکھے گئے ہیں جن میں سے ایک قائدین کے لئے ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس میں اسلامی نظام نافذ ہوکررہے گا۔ فضل الرحمان کا یہ بھی کہناتھا کہ انہوں نے سونامی کے مقابلے میں یہاں جلسے کا فیصلہ کیا ہے اور لوگ ان کے کارکنوں کو دیکھ کر باقی جماعتوں کو بھول جائیں گے۔ کانفرنس کے موقع پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار اور جے یوآئی کے 5 ہزار رضاکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ مینار پارکستان کے سائے تلے ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس کے موقع پر مولانافضل الرحمان اپنی انتخابی مہم کا اعلان بھی کرینگے اور قوم کو بتائیں گے کہ ان کی جماعت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔