تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:35

ملتان : 1570 میں سے 270 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

جیو نیوز - ملتان … سی پی او ملتان ڈاکٹر رضوان خان نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں 1570 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، جن میں سے 270 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سی پی او ڈاکٹر رضوان خان نے کہا کہ ضلع ملتان میں پولیس نفری کی کمی ہے تاہم الیکشن کے دنوں میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ رضا کار بھی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، الیکشن میں 150 کلسٹر ٹیمز بھی بنائی گئی ہیں جن میں اسپیشل کمانڈو ( لائٹ کمانڈو ) اور کوئیک ری ایکشن فورسز بھی بنائی گئی ہیں جو ایسی جگہوں پر فوراً پہنچیں گے جہاں حالات خراب ہوں گے۔ اس موقع پر سی پی او ملتان نے یہ بھی بتایا کہ ضلع بھر میں 653 ملزمان کو خطرناک اشتہاری قرار دیا ہے جن میں سے پچھلے 48 گھنٹوں میں 48 گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.