تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:55

امیدواروں کی چھان بین کیلئے7 دن بہت کم ہیں، فضل کریم

جیو نیوز - لاہور…سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزدہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زوال کو کمال میں بدلنے کے لئے 11مئی کے الیکشن بہت اہم ہیں ، امیدواروں کی چھان بین کے لئے سات دن بہت کم ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ سیاست پر قابض فرعونوں نے تبدیلی کا راستہ روک رکھا ہے،سیاست میں نظریات کی بجائے مفادات غالب آ چکے ہیں ،اس بار انتخابی مہم موت کے کنویں میں چلے گی ۔ اُن کا کہناتھاکہ پاکستان تیسری عالمی جنگ لڑرہا ہے، دہشت گرد غیر ملکی ایجنٹوں کے اتحادی بن کر پاک فوج پر حملے کررہے ہیں ،وقت کا تقاضا ہے کہ دہشت گردی کی مخالف جماعتیں متحد ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.