30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:15
مشرف کے بارے میں ن لیگ کی خاموشی معنی خیز ہے،منظوروٹو
جیو نیوز - لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے بارے میں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی خاموشی معنی خیز ہے لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کارروائی کاشورمچانے والوں نے اب پرویز مشرف سے سمجھوتہ کرلیا ہے۔میاں منظوروٹو کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف قوم کو سچ بتائیں کہ وہ سمجھوتہ کر کے ہی سعودی عرب گئے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو خود کو خادم اعلیٰ مگر لوگ انہیں ظالم اعلیٰ کہتے ہیں۔