31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:35
بنوں : ولی نور کے علاقے میں دھماکا،متعدد افراد زخمی
جیو نیوز - بنوں…بنوں کے علاقے ولی نور میں بم دھماکے میں متعد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔علاقے میں اے این پی کے صوبائی امیدوارعدنان وزیر کا انتخابی جلسہ ہورہا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں سابق صوبائی رکن اسمبلی عدنان وزیر سمیت 3افراد کے زخمی ہیں۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔