تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:39

بنوں: جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ، 2 افراد جاں بحق،8زخمی

جیو نیوز - بنوں…بنوں میں جلسہ گاہ کے قریب دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور اے این پی کے اْمید وار سمیت 8 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اے این پی نے آج بنوں کے علاقے ولی نور میں جلسے کا اہتمام کیا تھا۔ صوبائی اسمبلی کے لئے اے این پی کے امیدوار عدنان وزیر ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ کے قریب پہنچے تو دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرولڈ تھا۔ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور عدنان وزیر سمیت 8 زخمی ہوئے جن میں تین پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.