31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 11:29
کاغذات نامزدگی کی وصولی میں رات 12بجے تک توسیع کر دی گئی
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی میں 8 گھنٹے کی توسیع کرتے ہو ئے رات12بجے تک وقت برھادیا ہے۔امیدوار اب کاغذات نامزدگی رات 12 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت شام 4 بجے تک تھا۔ الیکشن کمیشن میں اب تک6ہزار امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں ،جبکہ الیکشن کمیشن کے حکام کو توقع ہے کہ 7 ہزار سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،الیکشن کمیشن نے امیدواروں پر واضح کردیا ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئیں تو جلوس ساتھ نہ لائیں۔