تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:19

پیپلزپارٹی سے گجرات کی نشست پربات نہیں کی،چودھری شجاعت

جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے گجرات کی نشست پربات نہیں کی،صوبے میں صاف، شفاف انتخابات کیلئے انتظامیہ کی تبدیلی ضروری ہے،ہم خیال والے یاد رکھیں جیسا کریں گے ویسا بھریں گے۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ تمام نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی اورہم گجرات کی نشست پربات نہیں کی، گجرات ہماری آبائی نشست ہے، 5 مرتبہ وہاں سے منتخب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کو (ن)لیگ کے امیدواروں کو منتخب کرانے کا ٹارگٹ دیاگیاہے،پنجاب کی انتظامیہ تبدیل نہ ہوئی توانتخابات شفاف نہیں ہوسکتے،نگراں وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن سے ٹرانسفرپوسٹنگ کے اختیارات لیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.