تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:49

کوئٹہ : قمبرانی روڈ پر بم دھماکا، دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی

جیو نیوز - کوئٹہ …کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر بم دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکہ اُس وقت ہوا جب وہاں پہلے سے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا اور اُس وقت وہاں سے گزرنے والی ایف سی کی گاڑی اس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں اور دو راہگیروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی سول اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔بعد میں ایف سی نے دھماکے کی جگہ کے قریب سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ میں تقریبا تین کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا اور یہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.