تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:49

عدالت نے دوران ضمانت بیرون ملک جانے سے منع کیا ہے، پرویز مشرف

جیو نیوز - کراچی … پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عدالت نے ضمانت کے دوران ملک سے باہر جانے سے منع کیا ہے، اکبر بگٹی قتل سمیت تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، سابقہ حکومت نے 5 سال میں مہنگامی میں بے پناہ اضافہ کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر جانے کیلئے عدالت کی اجازت کا پابند ہوں، عدالت نے ضمانت کے دوران ملک سے باہر جانے سے منع کیا ہے، فی الحال ملک سے باہر جانے کا کوئی پروگرام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد کیسز قائم کئے گئے، اکبر بگٹی قتل سمیت تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، بعض مقدمات تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئے، میرے وکلاء مقدمات کا مقابلہ کریں گے۔ پرویز مشرف کا مزید کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے 5 سال میں مہنگائی بڑھا دی، کئی لوگوں نے ہماری پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.