31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:59
عوام کرپٹ حکمرانوں کوووٹ نہ دیں،منور حسن
جیو نیوز - کراچی…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے،حکمران کرپشن کے دلدادہ ہیں،عوام کرپٹ حکمرانوں کوووٹ نہ دیں،امت مسلمہ کی بیداری میں نوجوانوں کاکردارکلیدی ہے۔کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کے واقعات پرقابوپانے میں ناکام ہوگئے،،حکمران کرپشن کے دلدادہ ہیں،عوام کرپٹ حکمرانوں کوووٹ نہ دیں۔منور حسن کا کہناتھاک ہم ملک میں کرپشن فری معاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں، نام نہادحکمرانوں نے ملک کولوٹا،یہ لوگ جعلی ڈگریوں پرحکمران بنے رہے، جو آئین کی دفعہ 62 اور 63 کے مکمل خلاف ہیں۔منورحسن نے کہاکہ پارٹیاں بدلنے والے لوگ اپنے نفس کے غلام اورمفادات کے اسیرہیں،سیاستدان ایک جماعت چھوڑکردوسری جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں،جوپارٹیاں ان کااستقبال کرتی ہیں یہ بھی غلط عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 3سے4 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں سے رابطہ کریں گے،پچھلے60 سال میں جماعت اسلامی کے ایک ہزارکے قریب لوگ منتخب ہوئے،جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے،کسی کارکن پرکرپشن کاالزام نہیں،عوام کوغریب سے غریب ترکرنے والے سیاستدانوں کوایکسپوزکیاجائے۔