31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:29
قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بارخاتون امیدوار الیکشن لڑیں گی
جیو نیوز - پشاور…قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بارخاتون امیدوارانتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی بادام زری نے باجوڑایجنسی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے44 کیلئے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جیو سے بات کرتے ہوئے بادام زری نے کہاکہ قبائلی خواتین کی خدمت کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہی ہوں،علاقے کے عوام الیکشن میں ساتھ دیں ،عوام نے ساتھ دیا تو ان کی خدمت کروں گی،مردوں کے شانہ بشانہ کام کرناچاہتی ہوں۔اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق قبائلی علاقوں میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پرپابندی عائدرہتی تھی۔